پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قلیل جھانسوی کی غزلیں — Qaleel Jhansvi Ghazals

قلیل جھانسوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

مجھ یاد آ رہا ہے کوئی آنسوؤں میں ڈھل کے (غزل)

مجھ یاد آ رہا ہے کوئی آنسوؤں میں ڈھل کے

کوئی آ گیا یہاں بھی مرے ساتھ ساتھ چل کے

اک پل قرار آتا دو دن کی زندگی میں

بے چینیاں ہی ملتیں صورت بدل بدل کے

ہم مفلسوں کی جھولی خالی ہے دل بھرے ہیں

سمجھا کے راہزن کو ہم آئے بچ نکل کے

کچھ تو قلیلؔ تم بھی اپنا خیال رکھنا

مقتل میں ڈھل گئے ہیں کچھ شہر آج کل کے

جب وہ جھگڑے مٹا چکے ہوں گے (غزل)

جب وہ جھگڑے مٹا چکے ہوں گے

خون کتنا بہا چکے ہوں گے

چاند کا زخم دیکھنے والے

شمعیں کتنی بجھا چکے ہوں گے

کل کے سپنوں کو پالنے والو

کل تو سپنے رلا چکے ہوں گے

ان کے تم دوست ہو کہ دشمن ہو

وہ جو مقتل میں جا چکے ہوں گے

بس قلیلؔ ان کی یاد باقی ہے

دشمنی جو نبھا چکے ہوں گے

مری یاد تم کو بھی آتی تو ہوگی (نظم)

مری یاد تم کو بھی آتی تو ہوگی

گزشتہ محبت ستاتی تو ہوگی

ادھوری محبت کی بسری کہانی

کبھی دل کے ہاتھوں رلاتی تو ہوگی

نہ جانے کہاں ہم نہ جانے کہاں تم

یہ بچھڑوں کو قسمت ملاتی تو ہوگی

کہیں بھول سے مل نہ جائیں خدایا

مری طرح تم بھی مناتی تو ہوگی

بس اتنا بتا دو کہ خوش ہو جہاں ہو

نظر آئنے میں ملاتی تو ہوگی

زمانے کی طرح نہ شاید ہنسو تم

مرے نام پر مسکراتی تو ہوگی

نہ تم جیت پائیں نہ ہم جیت پائے

یہ سحرا نظر ڈبڈباتی تو ہوگی

عجب ہے یہ رشتہ ہمارا تمہارا

ہنسی سی زمانے پہ آتی تو ہوگی

خلش سی جگر میں جگاتی تو ہوگی

مزید غزلیں از قلیل جھانسوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں