پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قدیر لکھنوی کی غزلیں — Qadeer Lakhnavi Ghazals

قدیر لکھنوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نہ سوچا نہ سمجھا نہ سیکھا نہ جانا (غزل)

نہ سوچا نہ سمجھا نہ سیکھا نہ جانا

مجھے آ گیا خود بہ خود دل لگانا

ذرا دیکھ کر اپنا جلوہ دکھانا

سمٹ کر کہیں آ نہ جائے زمانا

زباں پر لگی ہیں وفاؤں کی مہریں

خموشی مری کہہ رہی ہے فسانا

گلوں تک رسائی تو آساں ہے لیکن

ہے دشوار کانٹوں سے دامن بچانا

کرو لاکھ تم ماتم نوجوانی

قدیرؔ اب نہیں آئے گا گزرا زمانا

مزید غزلیں از قدیر لکھنوی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں