پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قدیمی کی غزلیں — Qadeemi Ghazals

قدیمی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کوئی دل میں جیو تیو لے ہور کوئی تیرے نین کے نور ہوے (غزل)

کوئی دل میں جیو تیو لے ہور کوئی تیرے نین کے نور ہوے

کوئی نور ہوے تجھ مکھ پر تے جا وارے چندر سور ہوے

کوئی لیلی کیے کوئی مجنوں کیے کوئی میں میں کئے کوئی تو تو کئے

کوئی آپ اناالحق ہوہو کئے کوئی سولی چڑھ منصور ہوئے

کوئی پھرتے ٹھنڈ ہور بارے میں کوئی پڑتے ہیں جا غارے میں

کوئی تیرے پرت کے مارے جا جا مارے چکنا چور ہوئے

کوئی گپت پئے ہور بھوت چھکے کوئی ہوش بسر جا باد پھکے

کوئی لات مکی اور کھاے دھکے کوئی رستم کوئی بھادور ہوئے

کوئی اپنا سر لے ہات پھرے کوئی ہلمل تیرے ساتھ پھرے

کوئی تس تس کرتے بات پھرے کوئی اور جا سمدور ہوئے

کوئی پیراہن دل کا پھاڑیں ہیں کوئی تن کے کپڑے پھاڑے ہیں

کوئی مستی سوں سر جھاڑے ہیں کوئی سرمہ جل کہہ طور ہوئے

میں آپ قدیمی عاشق ہوں مل معشوق ستی گمتے تو

کوئی دیکھ منجے نیرے آئے ہور کوئی جاسٹ دور ہوئے

دن رین جو تیری شاہ منجے یہ آگ برہ کی نا بوجھے (غزل)

دن رین جو تیری شاہ منجے یہ آگ برہ کی نا بوجھے

نت جلتے ہیرے مانند سوجھے حل سرمہ تن کہہ طور ہوا

تج درسن کی مدماوتی ہوں تم باج جونت میں لاوتی ہوں

تج کنہ کی مالا گاوتی ہوں رگ تاراں تن طنبور ہوا

تج زلف لٹکتے گال اوپر یا سنبل ہے گل لال اوپر

یا ناگن بیٹھی مال اوپر یا بدلی پیچھے سور ہوا

دو نیناں تیرے انگ منے یا زنگی بچے زنگ منے

یا نرگس کھولی رنگ منے یا سوسن ہور گنجور ہوا

جن دیک تو میرا بار کیا تن اوجڑسب گھر بار کیا

تجھ درسن کا آدھار کیا چڑھ سولی اور منصور ہوا

مزید غزلیں از قدیمی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں