پشپیندر پشپ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
دل کا ہر پیغام اتارا کاغذ پر (غزل)
دل کا ہر پیغام اتارا کاغذ پر
ہم نے تیرا نام اتارا کاغذ پر
تم نے کیول ذکر کیا مشہوری کا
ہم نے ہر گمنام اتارا کاغذ پر
سب سے کہنا بے معنی تھا سو ہم نے
اپنا ہر آلام اتارا کاغذ پر
اپنے دل تک سیمت رکھا رادھا نے
میرا نے گھنشیام اتارا کاغذ پر
پہلے ہی مفہوم سمجھنا مشکل تھا
اس پر یہ ایہام اتارا کاغذ پر
گلوں میں رنگت تھی شوخیاں تھیں (غزل)
گلوں میں رنگت تھی شوخیاں تھیں
جو ساتھ تم تھے تو مستیاں تھیں
لبوں پہ شبنم لرز رہی تھی
مگر نگاہوں میں بجلیاں تھیں
ہمیں قمر سے گلہ نہیں تھا
ہماری دشمن تو کھڑکیاں تھیں
جنہیں سمجھتے تھے نقش پا تم
مری وفا کی نشانیاں تھیں
وہی زمانہ سے ناامیدی
سنی سنائی کہانیاں تھیں
مزید غزلیں از پشپیندر پشپ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں