پوجا پرستش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تیرے میرے بیچ رہی اب پہلے جیسی بات کہاں (غزل)
تیرے میرے بیچ رہی اب پہلے جیسی بات کہاں
پہلے سے جذبات کہاں پہلے جیسے لمحات کہاں
یاد آتا ہے وہ ساون جب ہم تم بھیگا کرتے تھے
بارش اب بھی ہوتی ہے پر ہوتی اب برسات کہاں
راتوں کو پہلو میں آ تم پیار کے نغمہ گاتے تھے
سندر سرمئی شاموں سی اب جاناں کوئی رات کہاں
گر تھا وصل کا دور کبھی تو ہجر بھی ہونا لازم تھا
موسم کے بھی یکسر رہتے اک جیسے حالات کہاں
شراب جیسی ہیں اس کی آنکھیں ہے اس کا چہرہ کتاب جیسا (غزل)
شراب جیسی ہیں اس کی آنکھیں ہے اس کا چہرہ کتاب جیسا
بہار اس کی حسیں تبسم وہ اک شگفتہ گلاب جیسا
وہ ذوق پنہاں وہ سب سے واحد وہ ایک عزت مآب جیسا
وہ رنگ محفل وہ نو بہاراں وہ نخ بہ نخ ہے نواب جیسا
اداس دل کی ہے سر خوشی وہ ہے زندگی کے ثواب جیسا
وہ میری بنجر سی دل زمیں پر برستا ہے کچھ سحاب جیسا
کبھی لگے ماہتاب مجھ کو کبھی لگے آفتاب جیسا
حقیقتوں کی تو بات چھوڑو وہ خواب میں بھی ہے خواب جیسا
اسی سے شعر و سخن ہیں میرے اسی سے تخلیق میری ساری
وہ عکس رو ہے مری غزل کا مرے تصور کے باب جیسا