پریم کرن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
رات آئے گی تو گھر جائیں گے (غزل)
رات آئے گی تو گھر جائیں گے
لاکھ سمٹے ہوں بکھر جائیں گے
گھر بھی ہے کوہ ندا ہی جیسا
دل نہ چاہے گا مگر جائیں گے
پاس آ جائیں گے ہنستے ہوئے پھول
تھک کے جب شام کو گھر جائیں گے
اپنی پرچھائیں ہو کہ اپنا گناہ
ساتھ جائیں گے جدھر جائیں گے
ہم کرنؔ روشنی دینے کے لئے
تیرگی ہوگی جدھر جائیں گے
مزید غزلیں از پریم کرن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں