پیوش گجندرا آدتیہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
آنکھ سے ایسے نظارے گر پڑے (غزل)
آنکھ سے ایسے نظارے گر پڑے
آسماں سے جوں ستارے گر پڑے
کس کو آنا تھا جو آئے گا یہاں
ہم بھلا کس کے سہارے گر پڑے
مانگنے والوں نے مانگا اس قدر
ہاتھ ہم دونوں پسارے گر پڑے
ہوش میں آنے کو ہے اب میکدہ
لڑکھڑا کر رند سارے گر پڑے
اور پھر اونچی عمارت کے سبب
بھربھرا کر ہم ہمارے گر پڑے
گر پڑے ہیں آج ہم اس کی طرح
جوں سپاہی جنگ ہارے گر پڑے
بھولا بھٹکا کوئی پرندہ آئے تو (غزل)
بھولا بھٹکا کوئی پرندہ آئے تو
کہنا جنگل سے کہ پاس بٹھائے تو
جنگل کے آداب الگ ہیں دنیا سے
کھو ہی جاتا ہے رستہ کھو جائے تو
جس کھڑکی سے چاند دکھائی دیتا ہے
کاش وہیں سے دنیا بھی دکھ جائے تو
سونے والا اتنا گہرا سویا ہے
شرما جائے موت اگر آ جائے تو
ادھر زمانہ لوٹ رہا ہے دفتر سے
ادھر ہمارا طور کہ بس کٹ جائے تو
مزید غزلیں از پیوش گجندرا آدتیہ ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں