پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پیوش اوستھی کی غزلیں — Piyush Awasthi Ghazals

پیوش اوستھی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اس سے ملنے کا کوئی جب سلسلہ مل جائے گا (غزل)

اس سے ملنے کا کوئی جب سلسلہ مل جائے گا

اس کے دل تک جانے کا کچھ راستہ مل جائے گا

عمر بھر اس نے پڑھا ہے آئینہ بن کر مجھے

دیکھ لے اس کی نظر میرا پتہ مل جائے گا

اس کے چہرے پر پڑا پردہ ہٹا کر دیکھیے

اک کنول تو جھیل میں کھلتا ہوا مل جائے گا

پھول کے گملوں کو آنگن میں سجا کر دیکھیے

بند کمروں کو بھی خوشبو کا پتہ مل جائے گا

ان اندھیرے راستوں پر کچھ دئیے رکھتا تو چل

اک دیا دل میں ترے جلتا ہوا مل جائے گا

روشنی ہوگی یہ امید جگائے رکھیے (غزل)

روشنی ہوگی یہ امید جگائے رکھیے

ایک چنگاری تو دل میں بھی بنائے رکھیے

تجھ سے چھوٹا تو کسی اور کا مہماں ہوگا

اس لیے درد کو سینہ میں دبائے رکھیے

آپ کی شکل بھی پہچان سکے آئینہ

ایسی صورت تو بہرحال بنائے رکھیے

شرط ساحل کی یہ ہوتی ہی کسی طوفاں میں

ٹھور جب تک نہ ملے خود کو بہائے رکھیے

آج کے دور میں جینے کی کلا ہے پیارے

آپ جینے کے کئی ڈھنگ بنائے رکھیے

مزید غزلیں از پیوش اوستھی ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں