پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پارل سنگھ نور کی غزلیں — Parul Singh Noor Ghazals

پارل سنگھ نور کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کسر کوئی نہ چھوڑی ٹوٹنے کا ڈر بنانے میں (غزل)

کسر کوئی نہ چھوڑی ٹوٹنے کا ڈر بنانے میں

کسے پھر دوش دیں ہم اپنا دل پتھر بنانے میں

کبھی نفرت نہیں شامل ہوا کرتی اکیلی ہی

بھروسہ چاہیئے ہوتا ہے اک خنجر بنانے میں

یقیں قربانیاں سمجھوتے چھت کو تھامے رکھتے ہیں

نہ بس اینٹیں لگا کرتی ہیں گھر کو گھر بنانے میں

وہ اپنے دل کو میں نے خط لکھا تھا نا (غزل)

وہ اپنے دل کو میں نے خط لکھا تھا نا

تو ہی کہتا تھا وہ تیرا پتہ تھا نا

ہوئی تھی کل چھون محسوس گالوں پر

مری تصویر کو تم نے چھوا تھا نا

وہیں پہلی نظر کا پیار ہو بیٹھا

گھڑی میں جب مرا آنچل پھنسا تھا نا

اگر غصے میں جاتا لوٹ آتا وہ

نہیں لوٹے گا مسکا کر گیا تھا نا

بہت آسان تھا ان کو جلا دینا

گھروں میں جن میں پہلے سے دھواں تھا نا

مزید غزلیں از پارل سنگھ نور ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں