پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پنڈت تربھون ناتھ زتشی زار دہلوی کی غزلیں — Pandit Tribhuvannath Zutshi Zar Dehlvi Ghazals

پنڈت تربھون ناتھ زتشی زار دہلوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

انا الحق جزو‌ لا ینفک بنا ہے میرے ایقاں کا (غزل)

انا الحق جزو‌ لا ینفک بنا ہے میرے ایقاں کا

یہی ہے قل ھواللہ احد مستوں کے قرآں کا

الف الحمد کا قشقہ ہے میرے نور ایماں کا

بنا ہم رشتہ زنار گلو تار رگ جاں کا

الم نشرح ہوا سر خفی ہذیان مستی میں

اثر تھا زارؔ یہ شرب شراب حال وجداں کا

نکھر سنور کر کسی کا جوبن پھبن کے سانچے میں ڈھل رہا ہے (غزل)

نکھر سنور کر کسی کا جوبن پھبن کے سانچے میں ڈھل رہا ہے

جوانی انگڑائی لے رہی ہے شباب کروٹ بدل رہا ہے

خلا ملا ہو کے غیر سے کوئی مونگ چھاتی پہ دل رہا ہے

کسی کے ارمان بجھ رہے ہیں کسی کا ارماں نکل رہا ہے

تنی بھنویں ہیں کھنچی ہے چتون کڑے ہیں تیور جبیں پہ ہے بل

نہ جانے کس پر گرے گی بجلی کہ شعلہ خنجر اگل رہا ہے