پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پنڈت چندر بھان برہمن کی غزلیں — Pandit Chandr Bhan Brahman Ghazals

پنڈت چندر بھان برہمن کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

خدا نے کس شہر اندر ہمن کو لائے ڈالا ہے (غزل)

خدا نے کس شہر اندر ہمن کو لائے ڈالا ہے

نہ دلبر ہے نہ ساقی ہے نہ شیشہ ہے نہ پیالہ ہے

پیا کے ناؤں کی سمرن کیا چاہوں کروں کس سیں

نہ تسبیح ہے نہ سمرن ہے نہ کنٹھی ہے نہ مالا ہے

خوباں کے باغ میں رونق ہوئے تو کس طرح یاراں

نہ دونا ہے نہ مروا ہے نہ سوسن ہے نہ لالا ہے

برہمنؔ واسطے اشنان کے پھرتا ہے بگیاں سیں

نہ گنگا ہے نہ جمنا ہے نہ ندی ہے نہ نالہ ہے

مزید غزلیں از پنڈت چندر بھان برہمن ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں