پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اوم کرشن راحت کی غزلیں — Om Krishn Rahat Ghazals

اوم کرشن راحت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میں دعا مانگوں تو دل مجھ سے خفا ہو جائے گا (غزل)

میں دعا مانگوں تو دل مجھ سے خفا ہو جائے گا

سر جھکا تو سر کو سجدوں کا نشہ ہو جائے گا

خواہشوں کے ڈوبتے سورج نے بتلایا نہ تھا

میرا سایہ میرے قد سے بھی بڑا ہو جائے گا

یا تو مجھ سے چھین لو یہ بت تراشی کا ہنر

ورنہ میں جو بت تراشوں تو خدا ہو جائے گا

گفتگو میں ضبط لازم ہے ذرا سی چوک پر

لب پہ آ کے حرف حرف مدعا ہو جائے گا

یہ مجھے معلوم کب تھا خواہشوں کی بھیڑ میں

میرا اک اک سانس جینے کی سزا ہو جائے گا

میرے درد و کرب کی پرچھائیاں چہرے پہ ہیں

میں یہ آنسو روک بھی لوں گا تو کیا ہو جائے گا

بات تو جرم و سزا کی ہے مگر محشر کے دن

کچھ نہ کچھ اس سے ہمارا فیصلہ ہو جائے گا

رونا زار و قطار چھوڑ دیا (غزل)

رونا زار و قطار چھوڑ دیا

ہم نے یہ کاروبار چھوڑ دیا

جس پہ نقش قدم تھے مجنوں کے

ہم نے وہ خار زار چھوڑ دیا

ہم نے تارے تو گن لیے لیکن

آنسوؤں کا شمار چھوڑ دیا

ساتھ امید ہی کا میں نے تو

تھا بہت خوش گوار چھوڑ دیا

جو بھروسہ تھا سوچ پر مجھ کو

وہ بھی پروردگار چھوڑ دیا

ہم نے تو آسرا خدا کا بھی

جو کہ تھا پائیدار چھوڑ دیا

بے وفا جب لگی مجھے میں نے

زندگی ہی سے پیار چھوڑ دیا

میں نے تو شغل شاعری راحتؔ

جب ہوا دل پہ بار چھوڑ دیا

مزید غزلیں از اوم کرشن راحت ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں