پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Om Awasthi کی غزلیں — Om Awasthi Ghazals

Om Awasthi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رہ کر زمیں پہ چاند کے دیدار کے لئے (غزل)

رہ کر زمیں پہ چاند کے دیدار کے لئے

دفتر میں دن گزرتے ہیں اتوار کے لئے

اتنا تو مسئلہ بھی نہ تھا جتنا شور ہے

بس بھیڑ جٹ گئی ہے یہ بیکار کے لئے

بے وجہ کھینچ تان میں کشتی ڈبو گئے

جب کہ سبھی کو جانا تھا اس پار کے لئے

بس حال چال کا یہ دکھاوا نہ کیجیے

رب تک دعائیں بھیجئے بیمار کے لئے

آنکھوں کو رب نے اس لیے بینائی سونپ دی

جس سے ہو ایک آئینہ دیدار کے لئے

پھر یوں ہوا کہ ہم کو کبھی وقت نہیں ملا

جب سے گھڑی خرید لی دیوار کے لئے

قصے میں جنگ آئی تو قربان ہو گئے

پیادے لڑے تھے آخری کردار کے لئے

مطلب پتا نہیں تھا بتانے چلے گئے (غزل)

مطلب پتا نہیں تھا بتانے چلے گئے

ہم عشق کرکے عشق نبھانے چلے گئے

ہم نے نظر کو اپنی ٹکایا تھا چاند پر

پھر خواب لے کے چاند کو پانے چلے گئے

اس کو عجب سے حال میں دیکھا تھا ایک دن

موسم سے پھر یہ رنگ سہانے چلے گئے

اب پیڑ خود کی چھانو میں بیٹھا ہے رات دن

سب لوگ دور شہر کمانے چلے گئے

ہم جیسا کوئی عشق میں مجنوں نہیں بنے

لیلیٰ کو اس کے گھر پہ بلانے چلے گئے

ہم سے تو دشمنی بھی نہ ہو پائی ٹھیک سے

ٹھوکر لگی جو تجھ کو اٹھانے چلے گئے

مجبوریوں نے مجھ کو بدل کر کے رکھ دیا

تیور مری زباں سے پرانے چلے گئے

مزید غزلیں از Om Awasthi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں