پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نزہت نگار کی غزلیں — Nuzhat Nigar Ghazals

نزہت نگار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وقت رخصت مجھے قدموں میں مچل جانے دو (غزل)

وقت رخصت مجھے قدموں میں مچل جانے دو

یہ تمنا تو مرے دل کی نکل جانے دو

عہد و پیمان تمہارے نہ بدلنے پائیں

ساری دنیا جو بدلتی ہے بدل جانے دو

لب کشائی کی اجازت جو نہیں ہے نہ سہی

میری پلکوں سے مرے اشک تو ڈھل جانے دو

اپنے آنگن کی خنک چھاؤں مبارک ہو تمہیں

مجھ کو صحرا کی کڑی دھوپ میں جل جانے دو

مزید غزلیں از نزہت نگار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں