پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نور اندوری کی غزلیں — Noor Indori Ghazals

نور اندوری کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل ہی نہیں تو دل کے سہاروں کو کیا کروں (غزل)

دل ہی نہیں تو دل کے سہاروں کو کیا کروں

جب پاس تم نہیں تو بہاروں کو کیا کروں

جلووں سے جس کے چاند ستاروں میں تھی ضیا

اب وہ حسیں نہیں تو ستاروں کو کیا کروں

تصویر اور تصور جاناں یہ سب فریب

میں ان سے دور ان کے نظاروں کو کیا کروں

گو جنت نگاہ ہوں فردوس رنگ ہوں

گزری ہوئی حسین بہاروں کو کیا کروں

خوابوں سے نورؔ چھین لیا ہے خیال یار

تیرے بغیر تیرے اشاروں کو کیا کروں

وہ کتنا دل نشیں کتنا حسیں ہے (غزل)

وہ کتنا دل نشیں کتنا حسیں ہے

اسے بھی اس کا اندازہ نہیں ہے

تصور میں کوئی زہرہ جبیں ہے

نگاہوں میں ہر اک منظر حسیں ہے

محبت ہو گئی پاکیزہ یعنی

کوئی ارمان اب دل میں نہیں ہے

نظر آتا نہیں اپنے کو میں خود

یہ کیا سحر نگاہ اولیں ہے

میں کیا جاؤں اب اس کے آستاں پر

جبیں سجدوں کے قابل ہی نہیں ہے

یہ معراج تصور ہے کہ وہ اب

نظر کے سامنے ہے اور نہیں ہے

وہ منزل آ گئی دیوانگی کی

نہ دامن ہے نہ جیب و آستیں ہے

کسی کو کم کسی کو ہے زیادہ

ہے کون ایسا کہ جس کو غم نہیں ہے

مقدر پر ہوں میں اے نورؔ نازاں

در جاناں ہے اور میری جبیں ہے

مزید غزلیں از نور اندوری ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں