پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nityanand Vajpayee Upmanyu کی غزلیں — Nityanand Vajpayee Upmanyu Ghazals

Nityanand Vajpayee Upmanyu کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل کو میرے بھلا اور کیا چاہیئے (غزل)

دل کو میرے بھلا اور کیا چاہیئے

میں وفا کر رہا ہوں وفا چاہیئے

میں نہیں آؤں گا آپ کی سمت میں

اب نہیں آپ سا رہنما چاہیئے

زندگی بے وفا چھوڑ دے گی مجھے

موت تیرا مجھے آسرا چاہیئے

سانپ سے دشمنی ہو گئی اب مری

دوستی کے لیے نیولا چاہیئے

اس قدر ہم تو تجارت نہیں کرنے والے (غزل)

اس قدر ہم تو تجارت نہیں کرنے والے

خوف میں آ کے حمایت نہیں کرنے والے

زخم الفت میں کئی کھائے ہیں ہم نے سو ابھی

ایک دو جنم محبت نہیں کرنے والے

راج گدی کے لیے کرتے پھریں ظلم و ستم

ہم یوں گندی تو سیاست نہیں کرنے والے

مزید غزلیں از Nityanand Vajpayee Upmanyu ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں