پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nishat Fahmi کی غزلیں — Nishat Fahmi Ghazals

Nishat Fahmi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نظر آتا ہے یوں تو ہر قدم پر راہبر مجھ کو (غزل)

نظر آتا ہے یوں تو ہر قدم پر راہبر مجھ کو

مگر کچھ یاد آ جاتا ہے اس کو دیکھ کر مجھ کو

چمن والے ابھی بیٹھیں نہ ہرگز مطمئن ہو کر

نظر آتا ہے گلشن میں ابھی رقص شرر مجھ کو

ہزاروں منزلیں ہیں میرے قدموں کے تلے پنہاں

سمجھتا ہے زمانہ کیوں غبار رہ گزر مجھ کو

بلا سے آگ برسے یا بگولے رقص فرما ہوں

نہ ڈرتا ہوں میں بجلی سے نہ ہے خوف شرر مجھ کو

سمٹتی جا رہی ہے شب شفق کے سرخ آنچل میں

ستارے صبح کے دیتے ہیں پیغام سحر مجھ کو

مزید غزلیں از Nishat Fahmi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں