Nishant Shrivastava Nayab کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
تیرے حصے کا بچ گیا ہے کچھ (غزل)
تیرے حصے کا بچ گیا ہے کچھ
میری آنکھوں میں چبھ رہا ہے کچھ
ہم بھی ماہر ہیں اب تیرے فن میں
دل میں ہے کچھ مگر کہا ہے کچھ
یاد کرنا تمہیں ہے عادت میں
ورنہ دل میں نہیں بچہ ہے کچھ
دن میں بھی سوچتے ہیں ہم تجھ کو
رات اس بات پے خفا ہے کچھ
نہ ہوا میرا اور نہ اس کا ہی
دل کے ہونے کا فائدہ ہے کچھ
اک ستارہ کے ٹوٹ جانے سے
عرش کا بوجھ بڑھ گیا ہے کچھ
تیری آنکھیں جسے میسر ہوں
پھر کہاں اس کو آئنہ ہے کچھ
جان نکلی نہ تیرے جانے پہ
میرے حق میں عجب سزا ہے کچھ
صرف میرے نہیں ہیں یہ آنسو
ان میں حصہ رقیب کا ہے کچھ
اب دعائیں مری نہیں سنتا
عرش بوڑھا سا ہو گیا ہے کچھ
یہاں پر مرا کچھ بھی تھا ہی نہیں (غزل)
یہاں پر مرا کچھ بھی تھا ہی نہیں
سو گھاٹا ذرا بھی ہوا ہی نہیں
رگوں تک میں خوشبو تری جذب کی
ہوا پے بھروسہ کیا ہی نہیں
مرے دل کی حالت جو تھی وہ رہی
یہ پودا شجر تو ہوا ہی نہیں
وہ کیا ماجرا تھا کھلا ہی نہیں
نشانے پے پتھر لگا ہی نہیں
کہانی دئیے کی بہت خوب ہے
مگر اس میں ذکر ہوا ہی نہیں
جوابوں کے چہروں پے ہیں الجھنیں
سوالوں کا اب تک پتہ ہی نہیں
سفر کا میں آغاز کیسے کروں
مرے حق میں کوئی دعا ہی نہیں