پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نکتا پاریک کی غزلیں — Nikita Pareek Ghazals

نکتا پاریک کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وقت خود کا خود بخود ہی اب ہمیں لانا پڑے گا (غزل)

وقت خود کا خود بخود ہی اب ہمیں لانا پڑے گا

ولولے میں آ کے ہم کو خون مہکانا پڑے گا

تیرگی تقدیر کی گر ختم کرنی ہے ہمیں تو

پھر ہمیں اپنا ستارا آپ چمکانا پڑے گا

زندگی کا لطف اٹھانے کی اگر خواہش ہے دل میں

تو جوانی میں ہمیں کچھ بچپنا لانا پڑے گا

گر نجومی کوئی پڑھ سکتا ہے ہاتھوں کی لکیریں

موت کا میری اسے طے وقت بتلانا پڑے گا

اس خدا نے کامیابی کو رکھا اونچی جگہ پر

اب تو محنت کر کے ہی ہم کو وہاں جانا پڑے گا

کس نے یہ تصویر بنائی بادل پر (غزل)

کس نے یہ تصویر بنائی بادل پر

جیوں کوئی چنری لہرائی بادل پر

جنگل جنگل بستی بستی یہ گھومے

دیکھو تھک کر سلوٹ آئی بادل پر

یا تو تتلی بھولی ان پر رنگ اپنے

یا رنگوں نے ہاٹ لگائی بادل پر

شب بھر چلتا لکنا چھپنا چندہ کا

دن میں سورج سے رعنائی بادل پر

بادل میں ہر مذہب کے رب رہتے ہیں

دیکھی کیا مذہب کی لڑائی بادل پر

مزید غزلیں از نکتا پاریک ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں