پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nazeer Akhtar کی غزلیں — Nazeer Akhtar Ghazals

Nazeer Akhtar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

آنکھیں بجھی بجھی سی دل لخت لخت دیکھ (غزل)

آنکھیں بجھی بجھی سی دل لخت لخت دیکھ

خوابوں نے میرے کھائی کہاں پر شکست دیکھ

کچھ دیر بیٹھ اپنی سنا میرا حال پوچھ

یوں بار بار اپنی گھڑی میں نہ وقت دیکھ

سورج لہو کی جھیل میں پھر غرق ہو گیا

پھر آئی شام میرے لیے خوں بدست دیکھ

خوابوں کے برف زار میں تجھ کو ملے گا کیا

سر پھوڑنا ہی ہے تو کوئی سنگ سخت دیکھ

پھر گاگروں کی تھاپ پہ اڑنے لگے ہیں گیت

جھولوں سے ہیں سجے ہوئے سارے درخت دیکھ

دشمن کی بد کلامی پہ کیوں برہمی بھلا

لڑتے سمے تھا تیرا بھی لہجہ کرخت دیکھ

ہیں میری خواہشات طلب گار جسم کی

تو ہے مجسمہ تو کوئی بت پرست دیکھ

مزید غزلیں از Nazeer Akhtar ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں