پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

نواب کلب علی خان کی غزلیں — Nawab Kalb Ali Khan Ghazals

نواب کلب علی خان کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

افشاں چمک کے زلف دوتا ہی میں رہ گئی (غزل)

افشاں چمک کے زلف دوتا ہی میں رہ گئی

کچھ روشنی سی ہو کے سیاہی میں رہ گئی

سمجھوں گا تجھ سے روز قیامت میں اے جنوں

گر کوئی بات میری تباہی میں رہ گئی

آئیں ہزارہا شب ہجراں میں آفتیں

پر صبح اس کی علم الٰہی میں رہ گئی

آ ہی چکی تھی اوس کی ادا سے بلا مگر

کچھ شرم کھا کے شوخ نگاہی میں رہ گئی

نوابؔ اپنے دل کو میں کیوں کر نکالتا

کنگھی الجھ کے زلف رسا ہی میں رہ گئی

مزید غزلیں از نواب کلب علی خان ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں