پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Naushaba Khatoon کی غزلیں — Naushaba Khatoon Ghazals

Naushaba Khatoon کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

حال کیا پوچھتے ہو سوختہ سامانی کا (غزل)

حال کیا پوچھتے ہو سوختہ سامانی کا

داغ سرمایہ ہوا زندگیٔ فانی کا

غرق دریائے ندامت ہوا طومار جرم

یہ تو ادنیٰ سا کرشمہ ہے پشیمانی کا

بعد مردن جو عناصر مرے بکھرے یا رب

عقدہ حل ہو گیا ہستی کی پریشانی کا

سنگ در بعض نے سنگ در مقصد سمجھا

یہ صلہ ہم کو ملا آپ کی دربانی کا

دیکھ کر میری پریشانیٔ تحریر کہا

یہ مرقع ہے یقیناً کسی دیوانی کا

مزید غزلیں از Naushaba Khatoon ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں