ناصر الدین انصار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
شعر گوئی تو اک بہانہ ہے (غزل)
شعر گوئی تو اک بہانہ ہے
اعتبار سخن بڑھانا ہے
جس سے ہوں فکر کے دریچے وا
ایسا ماحول اب بنانا ہے
ہو خودی سے اگر شناسائی
ٹھوکروں میں تری زمانہ ہے
کل زمانے نے آزمایا تھا
اب زمانے کو آزمانا ہے
اس گلی کی کشش نہیں جاتی
یوں تو ہر روز آنا جانا ہے
گر طبیعت تری نہیں مائل
پھر تکلم بھی تازیانہ ہے
جی رہا ہوں کسی مسافر سا
صرف عقبیٰ مرا ٹھکانا ہے
جب مضامین نو چلے آئیں
شاعری کو سرور آنا ہے
نقد ہو شعر ہو کہ فن پارہ
اپنا انداز ناصحانہ ہے
وہ جس زباں سے محبت کی بو نہیں آتی (غزل)
وہ جس زباں سے محبت کی بو نہیں آتی
وہ لاکھ بات کرے گفتگو نہیں آتی
ہمیشہ میں نے بھگویا ہے اپنے دامن کو
تمہاری یاد کبھی بے وضو نہیں آتی
جہاں ریا کا سمندر ہو موجزن ہر دم
وہاں خلوص کی پھر آب جو نہیں آتی
یہ وصف خاص قناعت کا ہے عطا کردہ
زباں پہ میرے کبھی آرزو نہیں آتی
مزید غزلیں از ناصر الدین انصار ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں