پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nasir Siddiqi کی غزلیں — Nasir Siddiqi Ghazals

Nasir Siddiqi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نہ اجنبی کی طرح اور نہ آشنا کی طرح (غزل)

نہ اجنبی کی طرح اور نہ آشنا کی طرح

وہ میرے پاس سے گزرا مگر ہوا کی طرح

سمٹ نہ جائے کہیں آہٹوں میں لرزش دل

مٹا رہا ہے کوئی مجھ کو نقش پا کی طرح

ہوا سے دور رہی تیری بات کی خوشبو

کوئی بھی جھونکا نہ آیا تری صدا کی طرح

ترے جمال کی رعنائیوں کا ذکر ہی کیا

ابھی تو چمکی تھی بجلی تری ادا کی طرح

تمام عمر اسی چپ کی جستجو میں رہا

مرے وجود میں اتری تھی جو صدا کی طرح

یہ واقعہ ہے کہ انساں کے بھیس میں ناصرؔ

ہر ایک شخص دکھائی دیا خدا کی طرح

میں خود روشنی ہوں (نظم)

میں خود روشنی ہوں

مجھے کیا غرض

چاندنی ہو نہ ہو

چاند نکلے نہ نکلے

اندھیرا اگرچہ مری راہ گزر ہے

مگر ہر قدم پر

اجالا مرا ہم سفر ہے

سیہ رات جب میرے نزدیک آئی

تو کہنے لگی وہ

تمہیں دیکھ کر

آسماں کے ستارے بھی اپنی چمک بھول بیٹھے

زمیں پر اتر آئے یہ دیکھنے

کون سی شے ہے جو ان اندھیروں میں بھی

اپنی ننھی سی جاں کو جلائے ہوئے ہے

فلک کے ستارے قریب آئے تو

مجھ سے کہنے لگے

کون ہو تم

بھلا کس لئے

اپنی ننھی سی جاں کو لئے

ان اندھیروں میں یوں

در بدر پھر رہے ہو

میں جگنو ہوں میں نے کہا

تم اندھیروں سے ڈرتے ہو لیکن

مزید غزلیں از Nasir Siddiqi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں