پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ناصر حیات کی غزلیں — Nasir Hayaat Ghazals

ناصر حیات کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گردشوں میں ابھی ستارا ہے (غزل)

گردشوں میں ابھی ستارا ہے

جرم سب اس لیے ہمارا ہے

درد تکلیف اور رسوائی

عشق میں عام سا خسارہ ہے

عشق میں حال تھا جو مجنوں کا

حال ویسا ابھی ہمارا ہے

ہم سنواریں گے آخرت اس کی

تم نے بس زلف کو سنوارا ہے

اور کتنی وفا نبھاتے ہم (غزل)

اور کتنی وفا نبھاتے ہم

تجھ کو کیسے یقیں دلاتے ہم

ساتھ دیتا اگر تو تیرے لیے

چاند تارے بھی توڑ لاتے ہم

بے حیا لوگ تھے پسند تجھے

تجھ کو کیسے پسند آتے ہم

پھر محبت نہیں بچا پاتے

اپنا رشتہ اگر بچاتے ہم

مزید غزلیں از ناصر حیات ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں