پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Nasir Faraz کی غزلیں — Nasir Faraz Ghazals

Nasir Faraz کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جب گلستاں نہ رہا اپنا گلستاں کی طرح (غزل)

جب گلستاں نہ رہا اپنا گلستاں کی طرح

آشیاں کیوں نہ لگے پھر ہمیں زنداں کی طرح

وہ نظر پھیر کے اب مجھ سے گزر جاتے ہیں

جو سمجھتے تھے کبھی مجھ کو رگ جاں کی طرح

جتنا سلجھایا اسے اور الجھتی ہی گئی

زندگی بھی ہے مری گیسوئے پیچاں کی طرح

کوئی بلقیس مرے گھر میں بھی مہماں ہوتی

میری تقدیر بھی ہوتی جو سلیماں کی طرح

دوست سمجھوں میں کسے اور کسے دشمن جانوں

یوں تو سب ملتے ہیں مجھ سے گل خنداں کی طرح

مجھ کو ہر موڑ پہ مشکل سے بچا لیتی ہے

ہے میری ماں کی دعا میرے نگہباں کی طرح

ہیں بظاہر تو سبھی آدمی لیکن اے فرازؔ

کوئی ملتا نہیں اس دور میں انساں کی طرح

مزید غزلیں از Nasir Faraz ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں