پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Naseh Ahmad Khiram کی غزلیں — Naseh Ahmad Khiram Ghazals

Naseh Ahmad Khiram کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

افضلیت تلاش کرتے ہیں (غزل)

افضلیت تلاش کرتے ہیں

تیری قدرت تلاش کرتے ہیں

مال و دولت کی بھوکی دنیا میں

ہم محبت تلاش کرتے ہیں

جو ضرورت تھی ہو چکی پوری

اب ضرورت تلاش کرتے ہیں

خیر مرنا ہے ایک دن سب نے

اپنی مہلت تلاش کرتے ہیں

جس میں ہوں خوبیاں تمام تری

ایسی مورت تلاش کرتے ہیں

جو بھی ٹھکرائے ہیں محبت میں

کب وہ نفرت تلاش کرتے ہیں

زرد موسم کی شام میں احمدؔ

اپنی صورت تلاش کرتے ہیں

جب نگاہیں ملیں جھکی ہی نہیں (غزل)

جب نگاہیں ملیں جھکی ہی نہیں

سانحے کی کوئی گھڑی ہی نہیں

صحن گلشن میں ہر طرف ہے سوگ

مسکراہٹ کہیں ملی ہی نہیں

اشک پیہم سے ہے جہاں روشن

تو سمجھتا تھا روشنی ہی نہیں

تھا وفا کا الگ ہی روپ مگر

بے وفائی تجھے جچی ہی نہیں

وہ رقیبوں کی بات سنتے ہیں

پھر یہ کہتے ہیں کچھ سنی ہی نہیں

یہ تعلق جدا ہے دنیا سے

ہے محبت تو دوستی ہی نہیں

جو بھی تیرے لیے نہ مرتا ہو

صاف کہتا ہوں آدمی ہی نہیں

موت کیسے مجھے فنا کرتی

آخری سانس جب بھری ہی نہیں

تھی تمنا کہ یہ محبت ہو

یہ حقیقت میں دل لگی ہی نہیں

تھا جنازہ مرا حسیں اے جاں

تیری ڈولی ابھی سجی ہی نہیں

یہ کرشمہ ہوا شب فرقت

رات بھر روشنی ڈھلی ہی نہیں

کیوں پلائی شراب اے ساقی

جب نگاہوں میں کچھ کمی ہی نہیں

زندگی کے سفر میں ساتھ مرے

دیکھوں احمدؔ تو زندگی ہی نہیں

مزید غزلیں از Naseh Ahmad Khiram ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں