پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Najma Saqib کی غزلیں — Najma Saqib Ghazals

Najma Saqib کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کالی رات کا نخرہ دیکھو (غزل)

کالی رات کا نخرہ دیکھو

ظالم کیسے اتراتی ہے

تاروں کا کمخواب پہن کے

چاند کو اکثر بہکاتی ہے

تکیے پر سرگوشی رکھ کے

کان کی بالی سو جاتی ہے

زہریلے ناگوں کی سانسیں

رات کی رانی مہکاتی ہے

چاند سمندر میں اترے تو

جل کی مچھلی مر جاتی ہے

دھول مٹی گرد نے سونی فضا آباد کی (غزل)

دھول مٹی گرد نے سونی فضا آباد کی

خاک پر کنجی دھری تھی خانۂ برباد کی

سرنگوں محراب یہ ٹوٹی منڈیریں بام و در

طاق میں پھیلی ہوئی سرگوشیاں اجداد کی

میں نہیں پہنچا تو تیرے نقش پا نے دیر تک

راہ کے پتھر سے سوکھی گھاس سے فریاد کی

ڈھونڈھتا پھرتا ہے اکثر یاد کی گلیوں میں دل

اونگھتی جمنا کنارے شام الہ آباد کی

زخم رسنے لگ گیا جب خون آلودہ کڑی

قیدیوں نے حلقۂ زنجیر سے آزاد کی

پیاری ماں (نظم)

پیاری ماں

اک بات بتا

جس شہر میں اب تو جا کے بسی ہے اس کا موسم کیسا ہے

کیا اس بستی میں دن ہوتا ہے

واں پہ رات اترتی ہے

کیا قبر کی تنہائی میں لیٹا وقت سمے کچھ کہتا ہے

یا دن اور رات کی قید سے عاری انت زمانہ بہتا ہے

کیا سورج گولے کی چند کرنیں اندر جا کے گرتی ہیں

کیا چھت کے نیلے امبر اوپر چاند ستارہ رہتا ہے

کیا جگنو باتیں کرتے ہیں

کیا تتلی ملنے آتی ہے

کیا قبر سرہانے پیڑ کے نیچے

بلبل نغمے گاتی ہے

کیا لحد کی دائیں جانب سے جنت کی ہوائیں آتی ہیں

کیا روشن کھڑکی کے رستے طبتم کی صدائیں آتی ہیں

کیا اہل جنت مل جل کے آپس میں باتیں کرتے ہیں

کیا ابراہیمؔ کی روشن پیشانی پہ نور اترتے ہیں

کیا یحیٰؔ بن زکریا کے زخموں سے پھول بکھرتے ہیں

یوسفؔ کی سواری آتی ہے

یعقوب وہاں کیا کرتے ہیں

کھڑکی کے رستے چپکے سے

بیٹے سے ملنے جاتی ہے

باہوں میں اسے لے کے اپنی

تو اکثر لوری گاتی ہے

یا اس کو لگا کر سینے سے

جب ہولے سے مسکاتی ہے

تب تجھ کو مری یاد آتی ہے

مزید غزلیں از Najma Saqib ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں