پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Naeem Akhtar Khadimi کی غزلیں — Naeem Akhtar Khadimi Ghazals

Naeem Akhtar Khadimi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وہ جتنی خود نمائی کر رہا ہے (غزل)

وہ جتنی خود نمائی کر رہا ہے

خود اپنی جگ ہنسائی کر رہا ہے

ذرا سا جوش کیا دریا میں آیا

سمندر کی برائی کر رہا ہے

ذرا ہم نے زباں کیا بند کر لی

زمانہ لب کشائی کر رہا ہے

وہ میرے پاس آنا چاہتا ہے (غزل)

وہ میرے پاس آنا چاہتا ہے

مگر کوئی بہانا چاہتا ہے

جو مجھ پر مسکرانا چاہتا ہے

کئی نشتر چلانا چاہتا ہے

یونہی الجھا نہیں ہے پاؤں میرا

کوئی مجھ کو گرانا چاہتا ہے

سر بازار تجھ کو لانے والا

تری قیمت گھٹانا چاہتا ہے

جنوں تو دیکھ اس تارے کا اے شب

وہ تجھ کو دن بنانا چاہتا ہے

برابر میں وہ آیا تو میں سمجھا

وہ مجھ سے آگے جانا چاہتا ہے

نعیمؔ اس کا بگاڑے گا کوئی کیا

خدا جس کو بنانا چاہتا ہے

مزید غزلیں از Naeem Akhtar Khadimi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں