Muztar Burhanpuri کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خوش بیاں کے بیان کی تکلیف (غزل)
خوش بیاں کے بیان کی تکلیف
ہے مؤثر زبان کی تکلیف
رنج پر رنج اک مصیبت ہے
بڑھتی جاتی ہے جان کی تکلیف
ہے یہ پیغام سرخ روئی کا
تم جو کرتے ہو پان کی تکلیف
ان کی تازہ جفاؤں سے بڑھ کر
ہوگی کیا آسمان کی تکلیف
غرض مضطرؔ تھی خدمت اردو
کی گوارا زبان کی تکلیف
مزید غزلیں از Muztar Burhanpuri ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں