پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Muzaffar Hanfi کی غزلیں — Muzaffar Hanfi Ghazals

Muzaffar Hanfi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

فرق نہیں پڑتا ہم دیوانوں کے گھر میں ہونے سے (غزل)

فرق نہیں پڑتا ہم دیوانوں کے گھر میں ہونے سے

ویرانی امڈی پڑتی ہے گھر کے کونے کونے سے

اپنی اس کم ظرفی کا احساس کہاں لے جاؤں میں

سن رکھا تھا الجھن کچھ کم ہو جاتی ہے رونے سے

بعد از وقت پشیماں ہو کر زخم نہیں بھر سکتے تم

دامن کے دھبے البتہ مٹ سکتے ہیں دھونے سے

کانٹے بونے والے سچ مچ تو بھی کتنا بھولا ہے

جیسے راہی رک جائیں گے تیرے کانٹے بونے سے

میرے تیکھے شعر کی قیمت دکھتی رگ پر کاری چوٹ

چکنی چپڑی غزلیں بے شک آپ خریدیں سونے سے

آنکھوں میں یہ رات کٹے تو ٹھیک مظفرؔ حنفی جی

رہزن جھنجھلایا بیٹھا ہے اک منزل سر ہونے سے

دریائے شب کے پار اتارے مجھے کوئی (غزل)

دریائے شب کے پار اتارے مجھے کوئی

تنہائی ڈس رہی ہے پکارے مجھے کوئی

گو جانتا ہوں سب ہی نشانے پہ ہیں یہاں

پاگل ہوں چاہتا ہوں نہ مارے مجھے کوئی

مٹھی صدف نے بھینچ رکھی ہے کہ چھو کے دیکھ

موتی پکارتا ہے ابھارے مجھے کوئی

کانٹوں میں رکھ کے پھول ہوا میں اڑا کے خاک

کرتا ہے سو طرح سے اشارے مجھے کوئی

اب تک تو خودکشی کا ارادہ نہیں کیا

ملتا ہے کیوں ندی کے کنارے مجھے کوئی

بکھرا ہوا ہوں وقت کے شانے پہ گرد سا

اک زلف پر شکن ہوں سنوارے مجھے کوئی

اس کو البم دکھاتے ہوئے (نظم)

اس کو البم دکھاتے ہوئے

میں بتلایا

یہ دیکھیے یہ میرا دوست ہے

آج کل غالباً کینیا میں

ربر کی کسی فرم میں اونچے عہدے پہ ہے

اس نے چہرے کو لمبا بنا کر کہا

میں اسے جانتا ہوں

کئی بار دو چار پیگ اس کے ہم راہ بھی پی چکا ہوں

یہ چھ سال پہلے مجھے کینیا میں ملا تھا

مگر اس ملاقات کے دوسرے ہی برس

ریل کے حادثے میں یہ مارا گیا تھا!

فضا دفعتاً درد سے بھر گئی

سمجھ میں نہ آتا تھا میں اس کی ڈھارس بندھاؤں

کہ خود چند تسکین کے لفظ چاہوں

تو ایسا بھی ہوتا ہے

یہ شخص جو میرے البم کے اس کالے پنے کے البم پہ بیٹھا ہوا مسکراتا ہے

آج تک میرے نزدیک زندہ تھا یہ

اور میرے تئیں دو گھڑی پیشتر ہی مرا ہے

تو کیا موت کا دوسرا نام ہے آگہی!؟

مزید غزلیں از Muzaffar Hanfi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں