پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mustafa Shabbir کی غزلیں — Mustafa Shabbir Ghazals

Mustafa Shabbir کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کسی دن مجھے بھیڑ میں تم ملو گی (غزل)

کسی دن مجھے بھیڑ میں تم ملو گی

ہے خواہش کے لے کر تبسم ملو گی

نیا پیار ملتے ہی کیوں چھوڑا مجھ کو

اسی درد فرقت میں گم صم ملو گی

نکالی جن آنکھوں سے تصویر میری

بسائے انہی میں تلاطم ملو گی

گئی تو تھیں خاموش راتوں سی ہو کر

صبا جیسی کرتی تکلم ملو گی

غزل ہجر کی بر زباں آئی موسیٰؔ

یہ خواہش ہے لے کر تبسم ملو گی

ایک اور لاش پھر سے اٹھائی گئی ہے آج (غزل)

ایک اور لاش پھر سے اٹھائی گئی ہے آج

پھر نوجواں کی قبر بنائی گئی ہے آج

انسانیت کو ڈھونڈھنے والو سنا ہے کہ

لاش اس کی کوڑے کچرے میں پائی گئی ہے آج

جس رام نام سے کئی دیپک جلے کبھی

ایک لاش بے گناہ جلائی گئی ہے آج

اس بھیڑ کو قرار ہوا بس یہ دیکھ کر

دیوار گھر کی خوں سے رنگائی گئی ہے آج

ماتم کسی کے گھر پہ کرا کر ارے ستم

ظالم کے گھر دیوالی منائی گئی ہے آج

نیتا بنا کے جس کو چنا اس کے ہاتھ سے

اپنے گھروں کو آگ لگائی گئی ہے آج

موسیٰؔ مری قلم ہے بہت چاک درد سے

ذکر قتال و ظلم لکھائی گئی ہے آج

مزید غزلیں از Mustafa Shabbir ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں