مشتاق شباب کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
بہا کچھ اشک بہا رتجگوں کے باب سجا (غزل)
بہا کچھ اشک بہا رتجگوں کے باب سجا
شبابؔ اپنے لئے اک نیا عذاب سجا
دھنک کے رنگ کہاں اور میرے خواب کہاں
اتر کے کاہکشاں سے کبھی یہ خواب سجا
کبھی تو سننے میں آئے کہ تو بھی رویا تھا
کبھی تو جسم کے آنگن میں بھی سحاب سجا
مجھے حوادث دوراں نے گر بجھا ڈالا
ہو فکر کیوں تجھے تو اپنی آب و تاب سجا
کہ تتلیاں بھی بڑی دیر تک اڑی تھیں مگر
پھر اس کے بعد تو کانٹوں سے میرا خواب سجا
جو دھیان میں اسے لاؤں تو خوشبوئیں امڈیں
یہ میری فکر کی بستی میں کیا گلاب سجا
میں اپنی ذات میں گم تھا مجھے خبر نہ ہوئی
کہ میرے واسطے کب سے ترا شبابؔ سجا
مزید غزلیں از مشتاق شباب ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں