مشتاق علی شاھد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
وہ پہلا شخص (نظم)
وہ پہلا شخص
جس نے
سوچ کے ٹھہرے ہوئے پانی میں
پہلی کنکری پھینکی
وہ پہلا فلسفی
دریچے ذہن کے کھولے
وہ شاعر
جس نے پہلے شعر کی تخلیق
کی ہوگی
وہ سب کے سب اگر
اس دور میں
پھر جنم لے لیں
تو ان کو ارتکاب جرم کا احساس
پھر سے مار ڈالے گا
مزید غزلیں از مشتاق علی شاھد ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں