پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mushafi Ghulam Hamdani کی غزلیں — Mushafi Ghulam Hamdani Ghazals

Mushafi Ghulam Hamdani کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رات پردے سے ذرا منہ جو کسو کا نکلا (غزل)

رات پردے سے ذرا منہ جو کسو کا نکلا

شعلہ سمجھا تھا اسے میں پہ بھبھوکا نکلا

مہر و مہ اس کی پھبن دیکھ کے حیران رہے

جب ورق یار کی تصویر دورو کا نکلا

یہ ادا دیکھ کے کتنوں کا ہوا کام تمام

نیمچہ کل جو ٹک اس عربدہ جو کا نکلا

مر گئی سرو پہ جب ہو کے تصدق قمری

اس سے اس دم بھی نہ طوق اپنے گلو کا نکلا

مصحفیؔ ہم تو یہ سمجھے تھے کہ ہوگا کوئی زخم

تیرے دل میں تو بہت کام رفو کا نکلا

لوگ کہتے ہیں محبت میں اثر ہوتا ہے (غزل)

لوگ کہتے ہیں محبت میں اثر ہوتا ہے

کون سے شہر میں ہوتا ہے کدھر ہوتا ہے

اس کے کوچے میں ہے نت صورت بیداد نئی

قتل ہر خستہ بانداز دگر ہوتا ہے

نہیں معلوم کہ ماتم ہے فلک پر کس کا

روز کیوں چاک گریبان سحر ہوتا ہے

ووہیں اپنی بھی ہے باریک تر از مو گردن

تیغ کے ساتھ یہاں ذکر کمر ہوتا ہے

کر کے میں یاد دل اپنے کو بہت روتا ہوں

جب کسی شخص کا دنیا سے سفر ہوتا ہے

اس کی مژگاں کا کوئی نام نہ لو کیا حاصل

میرا ان باتوں سے سوراخ جگر ہوتا ہے

مصحفیؔ ہم تو ترے ملنے کو آئے کئی بار

اے دوانے تو کسی وقت بھی گھر ہوتا ہے

مزید غزلیں از Mushafi Ghulam Hamdani ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں