پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Musavvir Firozpuri کی غزلیں — Musavvir Firozpuri Ghazals

Musavvir Firozpuri کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

اپنی تو محبت کی اتنی سی کہانی ہے (غزل)

اپنی تو محبت کی اتنی سی کہانی ہے

ٹوٹی ہوئی کشتی ہے ٹھہرا ہوا پانی ہے

اک پھول کتابوں میں دم توڑ گیا لیکن

کچھ یاد نہیں آتا یہ کس کی نشانی ہے

بکھرے ہوئے پنوں سے یادیں سی جھلکتی ہیں

کچھ تیری کہانی ہے کچھ میری کہانی ہے

ساون کی بہاروں میں نغمہ ہیں نہ جھولے ہیں

آکاش کی آنکھوں میں روتا ہوا پانی ہے

چہروں کی کتابوں میں الفاظ نہیں ہوتے

ہر ایک شکن خود میں اک پوری کہانی ہے

چہروں سے تو لگتا ہے سب بھول کے بیٹھے ہیں

ہم صرف مسافر ہیں اک رات بتانی ہے

مانا کہ انہیں اک ہی جھونکے نے گرایا ہے

ہر ٹوٹتے پتے کی اپنی ہی کہانی ہے

وہ سردی سے ٹھٹھرتا ہے نہ گرمی ہی ستاتی ہے (غزل)

وہ سردی سے ٹھٹھرتا ہے نہ گرمی ہی ستاتی ہے

یہ موسم ہار جاتے ہیں غریبی جیت جاتی ہے

مرے رہبر ہٹا چشمہ تجھے منظر دکھاتا ہوں

یہ ٹولی بھوکے بچوں کی غضب تھالی بجاتی ہے

مرے رب چاند پونم کا ذرا چورس ہی کر دے تو

گولائی دیکھتا ہوں میں تو روٹی یاد آتی ہے

یہ منظر دیکھتا ہوں میں تو آنکھیں ڈوب جاتی ہیں

وہ ننھی گود سی گڑیا کسی کا بوجھ اٹھاتی ہے

مزید غزلیں از Musavvir Firozpuri ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں