پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Murtaza Ashar کی غزلیں — Murtaza Ashar Ghazals

Murtaza Ashar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

انا پرست تو ہم ہیں غرور کس کا ہے (غزل)

انا پرست تو ہم ہیں غرور کس کا ہے

مبارزت کے عمل میں قصور کس کا ہے

تمہاری آنکھ میں تو آفتاب کھلتے ہیں

مگر ہمارے چراغوں میں نور کس کا ہے

یہ کون مجھ میں مجھے ڈھونڈھتا ہے ہر لمحہ

مرے وجود پہ قائم شعور کس کا ہے

مجھے بتاؤ کہ چارہ گری کروں کس کی

مری تھکن سے بدن چور چور کس کا ہے

کسی کو بھی نہیں معلوم راز ہستی کا

کتاب زیست پہ اشعرؔ عبور کس کا ہے

وہ ذرا انتظار کر لیتا (غزل)

وہ ذرا انتظار کر لیتا

میں خزاں کو بہار کر لیتا

ہم نہ تم کو بھلا سکے ورنہ

ہم سے بھی کوئی پیار کر لیتا

دیپ رکھ کر منڈیر پر دل کی

زندگی کو مزار کر لیتا

کچھ بھی تو حوصلہ نہ تھا اس میں

جتنے دریا تھے پار کر لیتا

کاش میں اس کے آج سے اشعرؔ

اپنا کل یادگار کر لیتا

دسمبر جا رہا ہے (نظم)

دسمبر جا رہا ہے

سبز شاخوں سے

شگوفے چھین کر

سوچوں پہ چھائی کہر سی ہے

بے ثباتی کا یہ عالم ہے

ہر اک سہما ہوا ہے

جانے کس گھڑی کیا حادثہ ہو جائے

سب پر خوف طاری ہے

گزرتے اس برس نے

دکھ دیے ہیں

چین چھینا ہے

ہمیں لیکن

ابھی جینا ہے

اس امید پر

بدلیں گے یہ حالات

اگلے سال

ہوگی زندگی کی بات

مزید غزلیں از Murtaza Ashar ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں