پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Murtaza Ali Shad کی غزلیں — Murtaza Ali Shad Ghazals

Murtaza Ali Shad کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ساون آیا تم نہ آئے دن بیتے (غزل)

ساون آیا تم نہ آئے دن بیتے

ہم نے نینوں دیپ جلائے دن بیتے

اموا کی چھاؤں میں بیٹھے یگ بیتا

تم کو دل کی بات سنائے دن بیتے

بادل پنچھی اور پردیس ہے ایک سمان

ندیا تو کیوں نیر بہائے دن بیتے

جانے کب سورج نکلا کب رین ہوئی

ہم تو کچھ بھی جان نہ پائے دن بیتے

ہونٹوں پر مسکان مگر دل میں اگنی

آنکھوں میں ساون لہرائے دن بیتے

ہار تو اپنے بھاگ کی ریکھا دکھ کیسا

جیت کے تم بھی جیت نہ پائے دن بیتے

سانسوں میں کب پھول کھلے کچھ یاد نہیں

ادھروں سے امرت چھلکائے دن بیتے

جینا تو مشکل تھا لیکن سچ یہ ہے

اجلے کالے پنکھ پسارے یگ یگ سے

ایک پرندہ ہمیں اڑائے دن بیتے

گلشن گلشن خاک اڑی اور ویرانوں میں پھول کھلے (غزل)

گلشن گلشن خاک اڑی اور ویرانوں میں پھول کھلے

اب کے برس یوں موسم بدلا زندانوں میں پھول کھلے

خوشبو رت نے جاتے جاتے دل پر ایسی دستک دی

بھولی بسری یادیں جاگیں گل دانوں میں پھول کھلے

جوئے لہو آنکھوں سے پھوٹی کشت وفا سیراب ہوئی

خون گلو جب دشت پہ چمکا افسانوں میں پھول کھلے

ڈوب سکو تو پیار کا ساگر آج بھی ہے پایاب بہت

ساحل سے کیا دیکھ سکو گے طوفانوں میں پھول کھلے

آج اچانک اس کوچے میں لے آئے آوارہ قدم

جس کوچے میں برسوں گزرے ارمانوں میں پھول کھلے

خواب ہوئے وہ دن جب دل کی باتوں میں آ جاتے تھے

اب تو یہ بھی یاد نہیں کب پیمانوں میں پھول کھلے

مزید غزلیں از Murtaza Ali Shad ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں