پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Munshi Amirullah Tasleem کی غزلیں — Munshi Amirullah Tasleem Ghazals

Munshi Amirullah Tasleem کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

پارسائی ان کی جب یاد آئے گی (غزل)

پارسائی ان کی جب یاد آئے گی

مجھ سے میری آرزو شرمائے گی

گر یہی ہے پاس آداب سکوت

کس طرح فریاد لب تک آئے گی

یہ تو مانا دیکھ آئیں کوئے یار

پھر تمنا اور کچھ فرمائے گی

جانے دے صبر و قرار و ہوش کو

تو کہاں اے بے قراری جائے گی

ہجر کی شب گر یہی ہے اضطراب

نیند اے تسلیمؔ کیوں کر آئے گی

چاہتا ہوں پہلے خود بینی سے موت آئے مجھے (غزل)

چاہتا ہوں پہلے خود بینی سے موت آئے مجھے

آپ کو دیکھوں خدا وہ دن نہ دکھلائے مجھے

آس کیا اب تو امید نا امیدی بھی نہیں

کون دے مجھ کو تسلی کون بہلائے مجھے

دل دھڑکتا ہے شب غم میں کہیں ایسا نہ ہو

مرگ بھی بن کر مزاج یار ترسائے مجھے

لے چلو للہ کوئی خضر مینا کے حضور

عالم گم گشتگی کی راہ بتلائے مجھے

اب تو جوش آرزو تسلیمؔ کہتا ہے یہی

روضۂ شاہ نجف اللہ دکھلائے مجھے

مزید غزلیں از Munshi Amirullah Tasleem ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں