پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Shareef Quraishi 1 کی غزلیں — Mohammad Shareef Quraishi 1 Ghazals

Mohammad Shareef Quraishi 1 کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

موسم کی اوٹ لے کے وہ منظر پہ چھائے ہیں (غزل)

موسم کی اوٹ لے کے وہ منظر پہ چھائے ہیں

میری نگاہ شوق نے جادو جگائے ہیں

پھر یاد آ رہی ہیں ادھوری کہانیاں

بدلی ہے چاندنی ہے درختوں کے سائے ہیں

ہم تو سمجھ رہے تھے انہیں ہم بھلا چکے

اب یاد آئے ہیں تو بہت یاد آئے ہیں

یوں بھی کسی کے پیار کا رکھا گیا بھرم

آنسو چھپا لیے ہیں مگر مسکرائے ہیں

کچھ وہ بھی نیند میں ہیں تو کچھ ہم بھی نیند میں

کیا کیا حسین خواب نظر میں سمائے ہیں

جن کی چمک دمک پہ زمانہ نثار ہے

ان بجلیوں نے کتنے نشیمن جلائے ہیں

نادانیوں کا اپنی ٹھکانہ نہیں شریفؔ

دریا کے ساحلوں پہ گھروندے بنائے ہیں

چلتی ہوئی سانسوں میں برکھا کی ہوا رکھنا (غزل)

چلتی ہوئی سانسوں میں برکھا کی ہوا رکھنا

گیتوں کی پھواروں سے رنگین فضا رکھنا

محکوم جبینوں کو یہ دور سکھاتا ہے

بندوں کی غلامی میں سجدوں کو روا رکھنا

انداز بدل دینا اظہار محبت کا

لب سی دے اگر دنیا آنکھوں میں صدا رکھنا

من موجی مسافر ہے کیا جانے کب آ جائے

آہٹ کو سنے رہنا آمد کا پتہ رکھنا

نیندوں کی گرانی سے تھک جائیں اگر آنکھیں

دہلیز پہ سو رہنا آنکھوں کو کھلا رکھنا

سر لینا بھی پڑتا ہے سر دینا بھی پڑتا ہے

راس آتا نہیں سب کو دستار انا رکھنا

مزید غزلیں از Mohammad Shareef Quraishi 1 ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں