Mohammad Shamsuddin Aajiz کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہنگامہ بپا حشر کا اے دوستو جب ہو (غزل)
ہنگامہ بپا حشر کا اے دوستو جب ہو
ساقیٔ گل اندام ہو اور بنت عنب ہو
زنجیر در یار پہ رہتی ہیں نگاہیں
فجر و ظہر و عصر یا تاریکئ شب ہو
دل دو جگر و جان بھی ایمان بھی یہ کیا
محتاج نہیں پر بڑے بسیار طلب ہو
حاسد ارے بزدل ارے شاطر ارے ظالم
حاصل تجھے تسکین دلی ہو بھی تو کب ہو
عاجزؔ کرو آرام کہ ستر کے ہوئے تم
اس عمر میں مرنے کی ہوس واہ عجب ہو
وہ لذتوں پہ لذتیں پائی ہیں دید کی (غزل)
وہ لذتوں پہ لذتیں پائی ہیں دید کی
بے کیف ہو کے رہ گئیں سب خوشیاں عید کی
شکوہ دراز دستیٔ دل کا بجا مگر
آپ ہی کے التفات نے مٹی پلید کی
یارو خدا کے واسطے آنکھیں کھلی رکھو
حسرت ہے بعد مرگ بھی پھر ان کے دید کی
عاجزؔ وظیفہ پڑھتے ہیں ام حسین کا
کرتا کوئی ہے یاد جہاں میں یزید کی
مزید غزلیں از Mohammad Shamsuddin Aajiz ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں