Mohammad Shafiuddin Nayyar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
پیارا ہندستان ہمارا پیارا ہندوستان (نظم)
پیارا ہندستان ہمارا پیارا ہندوستان
جان فدا ہے اس پر اپنی دل اس پر قربان
ملک نہیں یہ ہے جنت کا دل کش ایک مکان
پیارے پیارے دریا اس کے پیاری پیاری نہریں
پیارے پیارے چشمے اس کے پیاری پیاری لہریں
پیارے پیارے منظر پیاری پیاری اس کی شان
پیارا ہندستان ہمارا پیارا ہندستان
پیاری کھیتی باڑی پیاری پیاری پیداوار
پیاری پیاری آب و ہوا ہے پیاری اس کی بہار
دل میں ہمارے رہتا ہے ہر وقت اسی کا دھیان
پیارا پیارا دن ہے اس کا پیاری پیاری رات
پیارا شام و سحر کا جلوہ پیاری ہر اک بات
پیارے پیارے نظاروں کی پیاری پیاری کان
پیارے پھل پیاری ترکاری پیارے اس کے پھول
پیارے آم اور جامن اس کے پیارے نیم ببول
پیارے غلے پیارے میوے پیارے پیارے دھان
پیاری گرمی پیاری سردی پیاری ہر برسات
پیاری ہر ہر بات ہے اس کی پیاری ہر ہر گھات
پیاری ہے ہر اک ادا پیارا ہر ایک نشان
اقبالؔ اور ٹیگورؔ سے شاعر پی سی رے سے فاضل
وی سی رامن شاہ سلیماں جے سی بوس سے کامل
گاندھیؔ اور جناحؔ سے لیڈر ذاکرؔ سے ودوان
جوہرؔ انصاریؔ اجملؔ آزادؔ جواہر لالؔ
دادا بھائیؔ داسؔ تلکؔ گوکھیلؔ سے نیک خصال