Mohammad Saleem Shahzad کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
محبتیں واگزار کرانے نکلا تھا (نظم)
محبتیں واگزار کرانے نکلا تھا
نفرتوں کی دہلیز
چھو کے آ رہا ہوں
اور مناجات کی کشکول کے
درمیان کھڑا
اذیتوں کے کرب کی چبھن
سہ رہا ہوں
لمحوں کی شکستگی کا
نشان بن کر
عصر حاضر کی خامشی پر
رقصاں ہوں
مزید غزلیں از Mohammad Saleem Shahzad ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں