Mohammad Sadiq Qamar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
آنسوؤں کا حساب کیا رکھنا (غزل)
آنسوؤں کا حساب کیا رکھنا
شہر جاں زیر آب کیا رکھنا
مکڑیاں جال بن رہی ہیں جہاں
ان جھروکوں میں خواب کیا رکھنا
قتل کرنے کے بعد قبروں پر
سرخ و تازہ گلاب کیا رکھنا
اس کی تقدیر تو بھڑکنا ہے
شعلہ زیر نقاب کیا رکھنا
سبز پتوں کو جو ترستے ہیں (غزل)
سبز پتوں کو جو ترستے ہیں
ان درختوں پہ کاش پھل دیکھوں
اے غم دل اگر اجازت ہو
دو گھڑی کے لئے سنبھل دیکھوں
میں کہ سائے کو بھی ترستا ہوں
خواب میں نت نیا محل دیکھوں
ظلم کا ذائقہ تو ہو معلوم
کیوں نہ اک پھول کو مسل دیکھوں
شاید اپنا سراغ مل جائے
دشت تنہائی سے نکل دیکھوں
پھر سنبھالے نہیں سنبھلتا دل
اس کی جانب جو ایک پل دیکھوں
مزید غزلیں از Mohammad Sadiq Qamar ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں