پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Raees Alvi کی غزلیں — Mohammad Raees Alvi Ghazals

Mohammad Raees Alvi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جب دل میں غرور آئے تو دانائی بھی کیا ہے (غزل)

جب دل میں غرور آئے تو دانائی بھی کیا ہے

جب رات اندھیری ہو تو بینائی بھی کیا ہے

جب ڈوبنا ٹھہرا ہے تو طوفاں کا کسے خوف

جب اشک سمندر ہوں تو گہرائی بھی کیا ہے

جب زخم ہوں سینے میں تو پھر درد ہے کیا چیز

گلشن میں مرے موج ہوا لائی بھی کیا ہے

پھر غیر کے ہر جھوٹ پہ کرتا ہے یقیں وہ

پھر شوق کو سکتہ ہے کہ سچائی بھی کیا ہے

پھر عمر گریزاں نے کہا جاؤ چلے جاؤ

کیا اس سے کہو گے وہاں سنوائی بھی کیا ہے

پھر دل نے کہا ہنس کے وہ صحرا ہو قفس ہو

جب اس سے بچھڑنا ہے تو تنہائی بھی کیا ہے

پھر ذکر مرا سن کے کہا اس نے رئیسؔ ایک

بس چاک گریباں ہے وہ سودائی بھی کیا ہے

قرار دل فسانہ ہو گیا ہے (غزل)

قرار دل فسانہ ہو گیا ہے

تمہیں دیکھے زمانہ ہو گیا ہے

تمہارے وعدۂ فردا کا حیلہ

قیامت کا بہانہ ہو گیا ہے

پرانے دوستوں کے گھر سنا ہے

تمہارا آنا جانا ہو گیا ہے

تمہارے ظلم کے لعل و گہر سب

ہمارا دل خزانہ ہو گیا ہے

دعائیں دیں مرے سینہ کو ان کا

بہت اچھا نشانہ ہو گیا ہے

رئیسانہ غزل ہے بیت در بیت

غریبوں کا ٹھکانہ ہو گیا ہے

مزید غزلیں از Mohammad Raees Alvi ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں