Mohammad Owais Khan کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کام بھی ہم عجیب کرتے ہیں (غزل)
کام بھی ہم عجیب کرتے ہیں
چاہے جس کو رقیب کرتے ہیں
کرکے خود ذکر ان سے ملنے کا
رازداں کو رقیب کرتے ہیں
بات کچھ تو ضرور ہے ورنہ
کب ہر اک کو حبیب کرتے ہیں
کس طرح دوریاں یہ ہوں گی دور
دور جا کر قریب کرتے ہیں
عشق کی داستاں سناتے ہوئے
ذکر دار و صلیب کرتے ہیں
ان کے خوابوں میں اور ہم اے اویسؔ
چاہ یہ خوش نصیب کرتے ہیں
میں (نظم)
میں
تمہارے بنا جی نہیں سکتا
یہ بکواس ہے
تمہارے بنا
جینا نہیں چاہتا یہ سچ
اور یوں
میں تم تک آنے کے لئے
ننانوے قدم چل سکتا ہوں
مگر آخری قدم
تمہیں چلنا ہوگا
مزید غزلیں از Mohammad Owais Khan ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں