پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Owais 1 کی غزلیں — Mohammad Owais 1 Ghazals

Mohammad Owais 1 کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

کسی کے تیر نظر کا یہ دل نشانا ہوا (غزل)

کسی کے تیر نظر کا یہ دل نشانا ہوا

لو ان کا اب تو خیالوں میں آنا جانا ہوا

یہ کون جوڑ رہا ہے اٹھا کے ہر ٹکڑا

کے میرے دل کو تو ٹوٹے ہوئے زمانا ہوا

کہ وقت نزاع نکلتی ہے روح جس طرح

وہ میرے جسم سے اس طرح سے روانا ہوا

وہ اس قدر مری آنکھوں کو دے گیا پانی

کہ سرد راتوں میں رخسار کو نہانا ہوا

جو اس میں آیا تھا وہ کیا دہکتا سورج تھا

سلگ کے خاک مرے دل کا آشیانا ہوا

ستارے توڑ کے میں اس کی مانگ بھرتا تھا

یہ آرزوؤں کا موسم بہت پرانا ہوا

یہ لگ رہا ہے خیالوں سے پھر وہ گزرے ہیں

ہماری آنکھ میں جب آنسوؤں کا آنا ہوا

اٹھایا اس نے تبھی جب اسے ضرورت تھی

گرایا اس نے نگاہوں سے جب گرانا ہوا

خود اپنے پیروں پے قاتل کے در پے آتا ہوں

لہو میں اپنے ہمیں جب کبھی نہانا ہوا

کہ قتل ہو گیا مقتول ساتھ قاتل کے

یہ وار اس کا مگر مجھ پہ عادلانہ ہوا

اویسؔ اب تو کچھ عادت سی ہو گئی ہے ہمیں

ہم ان کے پاس گئے جب بھی زخم کھانا ہوا

نہ دیکھی آج تلک میں نے یار کی صورت (غزل)

نہ دیکھی آج تلک میں نے یار کی صورت

ہو دور جیسے چمن سے بہار کی صورت

وہ منہ کو موڑ کے دل لے کے چل دیے اپنا

دیا تھا مجھ کو یہ دل کیوں ادھار کی صورت

گلے میں اس طرح کچھ اس نے ڈال دی باہیں

یہ لگ رہی ہیں گلابوں کے ہار کی صورت

وہ مجھ سے جیت کے اس درجہ خوش نظر آئے

ملی ہے جیت مجھے آج ہار کی صورت

جگر کو کر دیا چھلنی یہ کیسا وار کیا

تری نگاہیں ہیں خنجر کی دھار کی صورت

مرے قریب اگر وہ کھڑے نظر آئے

تو موت لے گئی راہ فرار کی صورت

میں مر گیا ہوں مگر اب بھی ضد نہیں چھوڑی

کھلی ہے آنکھ میں دیکھوں گا یار کی صورت

نظر میں اس کی کچھ اس طرح گڑ گئی ہے نظر

میں دیکھ پایا کہاں اپنے یار کی صورت

مرے جنون سے واقف ہے آج تک دنیا

کسی نے دیکھی کہاں میرے پیار کی صورت

میں انتظار میں بیٹھا ہوں کب وہ آئے گا

دکھاؤں کس کو دل بے قرار کی صورت

کبھی ہے غم کبھی خوشیاں ہیں میرے آنگن میں

ہے زندگی مری لیل و نہار کی صورت

ہوا میں دم ہی نہیں تھا بجھا سکے اوس کو

چراغ جلتا رہا انتظار کی صورت

وفا کبھی بڑی انمول چیز تھی اے اویسؔ

اسے بھی بخش دی اب کاروبار کی صورت

مزید غزلیں از Mohammad Owais 1 ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں