پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Naved Athar کی غزلیں — Mohammad Naved Athar Ghazals

Mohammad Naved Athar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

بدلے انداز تمہارے نہیں اچھے لگتے (غزل)

بدلے انداز تمہارے نہیں اچھے لگتے

غیر کو چھپ کے اشارے نہیں اچھے لگتے

جو بھی کہنا ہے کھلے دل سے سر عام کہو

آنکھوں آنکھوں میں اشارے نہیں اچھے لگتے

کچھ عمل کرکے دکھاؤ تو کوئی بات بنے

آئے دن کھوکھلے نعرے نہیں اچھے لگتے

ہم کو طوفاں سے الجھنے میں مزہ آتا ہے

اور خاموش کنارے نہیں اچھے لگتے

حال مظلوم پہ افسوس کے اظہار کے بعد

ان کے ظالم کو اشارے نہیں اچھے لگتے

جو اندھیروں میں پلا اور بڑھا ہو اطہرؔ

اس کو یہ چاند ستارے نہیں اچھے لگتے

عشق اظہار تک نہیں پہنچا (غزل)

عشق اظہار تک نہیں پہنچا

سلسلہ پیار تک نہیں پہنچا

خط کا اپنے جواب کیا آتا

نامہ بر یار تک نہیں پہنچا

سب کو دعویٰ تھا غم گساری کا

کوئی بیمار تک نہیں پہنچا

رعب ان کا جو دل پہ طاری تھا

ہاتھ رخسار نہیں پہنچا

سرفروشی کا عزم اے اطہرؔ

تختۂ دار تک نہیں پہنچا

مزید غزلیں از Mohammad Naved Athar ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں