پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Moazzam Mauj کی غزلیں — Mohammad Moazzam Mauj Ghazals

Mohammad Moazzam Mauj کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تھا جنوں کتنا میری چاہت میں (غزل)

تھا جنوں کتنا میری چاہت میں

ظلم سہتا ہوں اب محبت میں

دیکھ کر خود کو میں ہوا حیراں

کتنا بدلا ہوں اس کی چاہت میں

دور جانے سے کچھ نہیں بدلا

بس اضافہ ہوا اذیت میں

اب میں اتنا ہی چاہتا ہوں بس

موت لکھ دوں میں اپنی قسمت میں

بے وفائی اگر نہ کی ہوتی

منہ چھپاتے نہیں ندامت میں

کوئی تھا ہی نہیں وہاں میرا

سارے بولے تری حمایت میں

جو سجائی تھی شوق سے میں نے

مر گیا ہوں اسی عمارت میں

روز خود کو بدلتے رہتے ہو

رنگ کتنے ہیں تیری رنگت میں

مجھ کو اب زہر دیجیے کوئی

فرق آیا نہیں طبیعت میں

جن کو پالا تھا اپنے ہاتھوں سے

کام آئے نہیں مصیبت میں

ہوں آدھا ادھورا مکمل کرو تم (غزل)

ہوں آدھا ادھورا مکمل کرو تم

مرے سوکھے صحرا کو جنگل کرو تم

تمہیں چاہتا ہوں دل و جاں سے جاناں

مجھے اپنی آنکھوں کا کاجل کرو تم

کہ دیکھے زمانہ محبت ہماری

مجھے چاہو اتنا کہ پاگل کرو تم

غموں کی کڑی دھوپ میں ہوں اکیلا

مرے سر پہ اپنا یہ آنچل کرو تم

کہو اپنے غم سے رہے ساتھ میرے

یہ احسان مجھ پر مسلسل کرو تم

ہوں برسوں کا پیاسا پڑا دور تم سے

مری روح کو چھو کے جل تھل کرو تم

مزید غزلیں از Mohammad Moazzam Mauj ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں