پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Mohammad Izhar Ul Haq کی غزلیں — Mohammad Izhar Ul Haq Ghazals

Mohammad Izhar Ul Haq کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جہاد عشق میں ہم عاشقوں کو وار دینا (غزل)

جہاد عشق میں ہم عاشقوں کو وار دینا

یہ قربانی خدا توفیق دے سو بار دینا

بصارت خوب ہے اب منصفی بھی اس کی دیکھو

اب اس سے آئینہ لے کر اسے تلوار دینا

زباں کے زہر کی کوئی گواہی دے نہ پائے

اگر بوسہ دیا بھی تو پس دیوار دینا

سنے ہیں تذکرے اس کے مگر دیکھی نہیں ہے

محبت پاس سے گزرے تو کہنی مار دینا

ترا مٹی کو مٹی کے لیے تیار کرنا

اسے شکر بھرے لب پھول سے رخسار دینا

قرطاس و قلم ہاتھ میں ہے اور شب مہ ہے (غزل)

قرطاس و قلم ہاتھ میں ہے اور شب مہ ہے

اے رب ازل کھول دے جو دل میں گرہ ہے

اطراف سے ہر شب سمٹ آتی ہے سفیدی

ہر صبح جبیں پر مگر اک روز سیہ ہے

میں شام سے پہلے ہی پہنچ جاؤں تو بہتر

جنگل میں ہوں اور سر پہ مرے بار گنہ ہے

مہنگی ہے جہاں دھات مرے سرخ لہو سے

زردی کے اس آشوب میں تو میری پنہ ہے

منہ زور زمانوں کی ذرا کھینچ لے باگیں

میرے کسی بچھڑے ہوئے کی سالگرہ ہے

بدن پہ کوئی ذرا ہے نہ ہاتھ میں تلوار (نظم)

بدن پہ کوئی ذرا ہے نہ ہاتھ میں تلوار

اور اشک زار میں صدیوں کے اندلس کا سفر

اس آسمان کے نیچے کہیں پڑاؤ نہ تھا

عجب طلسم تھا وہ آٹھ سو برس کا سفر

عجب نہیں جو کسی صبح پھول بن کے کھلوں

مرا سفر ہے اندھیرے میں خار و خس کا سفر

مزید غزلیں از Mohammad Izhar Ul Haq ←ابھی کوئی غزل منسلک نہیں